ترکیہ زلزلہ

ترکیہ:زلزلے کے12 روز بعدگھانا کے معروف فٹ بالرآتسو کی موت کی تصدیق،لاش برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

گھانا کے معروف فٹ بالرکرسٹیئن آتسو ترکیہ میں اس ماہ کےاوائل میں آنے والے شدید زلزلے میں جان کی بازی ہارگئے تھے اورتباہ کن قدرتی آفت کے بارہ روز بعد ان کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہ ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے تلے مردہ پائے گئے ہیں۔

اس سے پہلے ان کے حوالے سے متضاد خبریں سامنے آئی تھیں۔ان کے ترکیہ میں ایجنٹ مراد عزن محمد نے حاتائی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ’’آتسو کی بے جان لاش ملبے کے نیچے سے ملی ہے۔فی الحال مزید اشیاء کو ابھی باہرنکالا جا رہا ہے اور ان کافون بھی مل گیا ہے‘‘۔

آتسوکوزلزلے سے چند گھنٹے قبل ترکیہ کے جنوبی شہر سے روانہ ہونا تھا لیکن ان کے کلب حاتائی اسپور کے مینیجر نے جمعہ کے روزبتایا تھا کہ گھانا سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی کھلاڑی نے 5 فروری کوسُپرلیگ کے میچ میں گول کرنے کے بعد کلب کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا تھا اورپھر6 فروری کو ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں زلزلے نے تباہی مچادی تھی۔

متوفیٰ آتسو لندن کی چیلسیاکلب کے لیے 2013ء سے 2017ء تک کھیلتے رہے تھے۔وہ گذشتہ سال ہی ترکیہ کے حاتائی اسپورکا حصہ بنے تھے۔چیلسیا نے ایک بیان میں ان کی موت کی اطلاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں