سعودی عرب سرکاری ٹی وی نے پیر کو خبر دی ہے کہ سعودی عرب نے ترکیہ اور ایران میں اس ماہ آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد متاثرین کی بحالی کے لیے 183 ملین ریال ($ 48.8 ملین) سے زیادہ کے منصوبوں پر اتفاق کیا ہے۔
اس سےقبل گذشتہ ہفتے کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا تھا کہ سعودی عرب ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ بے گھر افراد کے لیے 3,000 عارضی عمارتیں تعمیر کرے گا۔