2023ء کے آسکرایوارڈزکیسے اور کہاں دیکھے جاسکتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

آسکر ایوارڈزکی رنگارنگ تقریب کا لاس اینجلس میں آغاز ہوا چاہتا ہے۔ یہاں آپ کو 2023 آسکرزکو براہ راست دیکھنے اور اسٹریم کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں:

آسکرایوارڈز کا آغاز کس وقت ہوتا ہے؟

آسکر ایوارڈزمشرقی وقت (ایسٹرن ٹائم ، ای ٹی) کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوتے ہیں اور اے بی سی پرنشر ہوتے ہیں، جو اینٹینا یا کیبل اور سیٹلائٹ مہیّا کنندگان کے ذریعے دستیاب ہے۔

اگرآسکرکو اسٹریم کرناچاہیں توکیا ہوگا؟

اس شو کوہولو لائیو ٹی وی ، یوٹیوب ٹی وی ، اے ٹی اینڈ ٹی ٹی وی اور فوبوٹی وی کی سبسکرپشن کے ذریعے اسٹریم کیا جاسکتا ہے۔

امریکا سے باہررہنے والےآسکر کیسے دیکھ سکتے ہیں؟

اگرآپ امریکا سے باہر شو دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں تواکیڈمی آف موشن پکچرز،آرٹس اور سائنسز کے پاس ایک آسان گائیڈ ہے۔اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ 200 سے زیادہ ممالک کے کون سے چینل اس شو کو نشر کریں گے۔

سرخ قالین کے بارے میں کیا خیال ہے؟

آسکر کا بہت کچھ دیکھا اور اسٹریم کیا جاسکتا ہے۔ آسکرزریڈ کارپٹ اپنے آپ میں ایک اہم فیشن ایونٹ ہے جو سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوتا ہے۔ آسکرز کا آفیشل پری شو یوٹیوب پردوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوتا ہے۔

امریکی خبررساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس(اے پی) تقریب کے آغازکے پہلے 90 منٹ یوٹیوب پر بھی لائیواسٹریم کرے گا۔فیشن بریک ڈاؤن! شام 6 بجے شروع ہوگا۔ ایسٹرن اور اے بی سی اپنی براہ راست کوریج اے بی سی نیوز سے نشرکریں گے۔

کیا تقریب کے بعد آسکردیکھنے کا کوئی طریقہ ہے؟

ایک بار شو ختم ہونے کے بعد ، ستاروں کے لیے پارٹی کرنے کا وقت شروع ہوجاتا ہے۔گذشتہ سال وینیٹی فیئر نے ایک کے بعد ایک بہترین آسکرایوارڈز کا انعام اپنے نام کیا، جہاں ول اسمتھ اوران کے اہل خانہ نے بدنام زمانہ تھپڑ کے لمحات اور بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے کے بعد رات بھر رقص کیا۔

اے پی رات 11 بجے شروع ہونے والے شو کے لیے آنے والے ستاروں کو یوٹیوب پر براہ راست اسٹریم کرے گا۔

کیا اب بھی آسکر کے لیے نامزد ہونے والی چند فلموں کو دیکھنے کی ضرورت ہے؟

اب بھی کسی ایک نامزد کو اسٹریم کرنے، شو میں اہم کہانیوں کو اسٹریم کرنے یا اداکاری کے چار زمروں:بہترین اداکار، اداکارہ، معاون اداکار اور معاون اداکارہ کے کرداروں کو بہ غوردیکھنے کے لیے (مشکل سے) وقت ہے۔ یا آپ شو سے پہلے دیکھ سکتے ہیں کہ اے پی کے فلم رائٹرزاتوار کو جیتنے والوں کی کیا پیشین گوئی کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں