حوثیوں اور یمنی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی گروپ نے پیر کو کہا کہ وہ 15 سعودی، تین سوڈانی شہریوں اور دیگر قیدیوں کو اپنے 700 قیدیوں کے بدلے رہا کرے گا۔

یہ بیان یمن تنازعہ اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے اقوام متحدہ کے زیر حمایت سوئٹزر لینڈ میں جاری مذاکرات کے بعد سامنے آیا۔

گروپ کے چیف مذاکرات کار محمد عبدالسلام نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ "جنیوا میں جاری مذاکرات انسانی ہمدردی پر مبنی معاہدے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ جس کے تحت 700 حوثی قیدی، جن میں خواتین اور عام شہری بھی شامل ہیں، کے بدلے میں 15 سعودی جنگی قیدی 3 سوڈانی اور دیگر رہا کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں