پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفون پر دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
سعودی عرب اورپاکستان کے وزرائے خارجہ نے آج منگل کے روز ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ دونوں برادر ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے مضبوط تعلقات، مشترکہ مفادات کے حصول کےلیے ان کی سپورٹ اور انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی نمایاں پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبالہ خیال کیا گیا۔
-
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا،جمعرات کو پہلاروزہ ہوگا
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں منگل کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں کون کیا کماتاہے؟قریباً 200 ملازمتوں کی تن خواہوں کا انکشاف
ایک نئی تن خواہ گائیڈ کے مطابق سعودی عرب میں 190 مختلف کرداروں میں ملازمین کیا ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب کی اسرائیلی وزیر کے فلسطینیوں سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت
سعودی عرب نے اسرائیلی حکومت میں شامل ایک انتہا پسند وزیر کے فلسطینی عوام کےبارے ...
مشرق وسطی