اماراتی صدر شیخ محمد کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پربات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے منگل کے روزاسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے اطلاع دی ہے کہ ’’شیخ محمد نے اسرائیل کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کا اعادہ کیا ہے‘‘۔

انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے 2020 میں امریکاکی ثالثی میں ہونے والے ابراہیم معاہدے دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مزید فریم ورک فراہم کرتے ہیں۔

شیخ محمد نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ متحدہ عرب امارات خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے اسرائیل اوردیگرعرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

اس سال جنوری میں امریکا،متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیروں نے علاقائی انضمام کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا تھا جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والی عرب ریاستوں کی تعداد میں اضافے کی خواہاں ہے۔

چاروں ممالک کے مشترکہ بیان کے مطابق اس اجلاس میں صاف توانائی، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، علاقائی سلامتی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انھوں نے ابراہیم معاہدے پر دست خط کے بعد حاصل ہونے والی پیش رفت کومزید گہرا اور وسعت دینے کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں