ہم امریکہ سعودی تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں: لنڈسے گراہم

سعودی عرب میں اصلاحات حقیقی ہیں: ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد امریکی سینیٹر کا ٹویٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے گزشتہ روز جدہ میں ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد سعودی عرب کی بادشاہت کی تعریف کی ہے۔

لنڈسے گراہم نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ یہ سعودی ولی عہد اور ان کی اعلیٰ قیادت کی ٹیم کے ساتھ انتہائی نتیجہ خیز اور واضح ملاقات تھی ۔ یہ امریکہ سعودی تعلقات کو مضبوط کرنے کا حقیقی موقع ہے اور سعودی عرب میں جاری اصلاحات بھی اتنی ہی حقیقی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں امریکی انتظامیہ اور کانگریس میں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کیا ہم امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات کو گہری سطح پر لے جا سکتے ہیں۔ یہ تعلقات دونوں ملکوں کے لیے زبردست اقتصادی فائدے لیے ہوئے ہیں اور اس وقت استحکام کے لیے بھی بہت ضروری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سعودی عرب کی نئی ایئر لائن کے لیے جنوبی کیرولائنا میں بنائے گئے بوئنگ 787 طیاروں کی 37 ارب ڈالر مالیت کی خریداری کے لیے بھی سعودی عرب کی از حد ستائش کی ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان منگل کو جدہ میں جنوبی کیرولائنا سے امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور مشترکہ تشویش کے متعدد امور کا جائزہ لیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں