ریاض میں بس کو حادثہ، پل سے گرنے سے ایک ہلاک، کئی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دارلحکومت ریاض میں محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ایک بس پل سے گر گئی، جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ آج بروز جمعرات کو کنگ فہد ہسپتال کے سامنے سعد بن عبد الرحمن پل پر پیش آیا ہے۔

محکمہ شہری دفاع کے مطابق ’حادثے کے باعث ہونے والے زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے‘۔ خیال رہے کہ محکمہ شہری دفاع کی طرف سے حادثے کے متعلق مزید تفصیلات جاری ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں