فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ایک وفد نے منگل کے روز عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔ 2015 ء کے بعد حماس کے اعلیٰ عہدے داروں کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔وہ سوموار کو سعودی عرب پہنچے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسماعیل ہنیہ اور خالدمشعل المسجدالحرام، مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔
A delegation from the Palestinian militant group #Hamas performs #Umrah, in the first visit to the Kingdom by Hamas officials since 2015.#SaudiArabia https://t.co/PbbwdlKuVt pic.twitter.com/X9CAVcSthh
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) April 19, 2023
اس سے پہلے حماس کے سربراہ خالد مشعل کی قیادت میں وفد نے 2015ء میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اورعمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔انھوں نے اپنے اس دورے میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی تھی۔
حماس کا وفد فلسطینی صدر محمودعباس کے سعودی عرب کے دورے کے موقع پرمکہ مکرمہ پرموجود ہے۔
محمود عباس نے منگل کے روز سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی اوران سے فلسطین اسرائیل تنازع اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تازہ پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا تھا۔