سوڈان کے فوجی حکمران جنرل عبدالفتاح البرہان نے کہا ہےکہ وہ اس وقت ملک میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں کوئی شراکت دار نہیں دیکھ رہے ہیں۔
جنرل البرہان نے الجزیرہ ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو براہ راست ٹیلی فون انٹرویو میں بتایا کہ (بحران ک)"فوجی حل کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے‘‘۔
انھوں نے نیم فوجی دستوں پرمشتمل سریع الحرکت فورسز(آر ایس ایف) کےعناصرپر کئی علاقوں میں "سڑکیں بند کرنے اور لوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام بھی عاید کیا ہے‘‘ اور کہاکہ ان حالات میں حقیقی جنگ بندی پرعمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔