عراق میں زائرین کی بس الٹنے سے 21 افراد جاں بحق

بس مسافروں کو کربلا لے جارہی تھی، آگ لگ گئی، مکمل خاکستر، 19 زخمی ہوگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

عراق کی وزارت صحت کے اعلان کے مطابق جنوبی عراق کے صوبے ذی قار میں ناصریہ - بصرہ ہائی وے پر ایک مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بس الٹنے کے وقت کربلا جانے والے مسافروں کو لے جا رہی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں مسافر بس میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر جل گئی۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری طرف طبی ذرائع نے فارنسک میڈیسن کے محکمے میں جھلسی ہوئی لاشوں کی آمد کی اطلاع دی ہے۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر صحت عبدالحسین الموسوی نے ناصریہ اور بصرہ کو جوڑنے والی سڑک پر زائرین کی ایک بڑی تعداد کو لے جانے والی بس کے الٹنے کے حادثے کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طبی، صحت اور ایمبولینس کے شعبوں کو متحرک کرنے اور حادثے سے نمٹنے اور زخمیوں کو ضروری طبی نگہداشت فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔

وزیر صحت نے متعلقہ ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ اور طبی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کی حالت کا براہ راست جائزہ لیں، ہنگامی علاج کی خدمات اور ضروری طبی سامان کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ تیز رفتار ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے معاون صحت کے اداروں کے درمیان ہم آہنگی جاری رکھی جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حادثے کے ابتدائی اعدادوشمار سے 21 افراد کی موت اور 19 دیگر کے زخمی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ متاثرین میں ایرانی زائرین بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size