افغانستان حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے لیے پیغام ہے کہ مکمل سیکیورٹی ہے، سفارتخانہ کھولنے سے نہیں ہچکچائے۔
ایک بیان میں ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ سفارتی مراکز کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے فورسز ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سفارت خانوں کے لیے بہتر ماحول فراہم کر رہے ہیں، سیکیورٹی ماحول سازگار ہے۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کوئی خوفزدہ نہ ہو، سفارت خانے پہلے کی طرح فعال ہوں، مختلف ممالک سفارتخانے پہلے کی طرح فعال کریں، قونصلر خدمات فراہم کریں۔
-
افغانستان میں جلد امن اور استحکام کے خواہاں ہیں: سعودی عرب
سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے موجودہ حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب نے افغانستان سے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا
سعودی عرب نے افغانستان کے غیر مستحکم موجودہ حالات کے پیش نظر وہاں سے اپنے سفارتی ...
بين الاقوامى