سعودی عرب کی مساعی سے خانہ جنگی کا شکار سوڈان سے غیرملکیوں کے انخلاءکا عمل جاری ہے۔
آج بدھ کی صبح سوڈان سے بحری انخلاء کا تیسرا قافلہ تقریباً 8 گھنٹے کے سفر کے جدہ کے شاہ فیصل نیول بیس پر پہنچا۔
جدہ میں شاہ فیصل نیول بیس پر سوڈان سے اب تک کے سب سے بڑے انخلا کے آپریشن کے مسافروں کا پھولوں اور مٹھائیوں کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ بحری جہاز "امانہ" کے مسافروں کی جانب تالیاں بجا کر سعودی سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا گیا۔
لقطات مباشرة من سفينة أمانة التي وصلت إلى جدة من السودان وعلى متنها 1687 شخصا من 58 جنسية#العربية pic.twitter.com/IWkDcYOL8a
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) April 26, 2023
بحری جہاز "امانہ" سعودی بحری افواج کی حفاظت میں 58 ملکون کے 1,687 افراد کو لے کر پہنچا تھا۔اس کا استقبال متعدد حکام، سفیروں اور بعض سفارتی مشنز کے نمائندوں نے کیا۔
"العربیہ" اور "الحدث" کی کیمرہ ٹیم جدہ میں لنگرانداز ہوتے وقت جہاز پر موجود تھی، جہاں جہاز کے متعدد مسافروں نےالعربیہ کی ٹیم کو سوڈان میں درپیش مصائب کے بارے میں بتایا۔
العربية تواكب وصول سفينة أمانة وعلى متنها 1687 شخصا تم إجلائهم من السودان #العربية pic.twitter.com/CYP35snACJ
— العربية السعودية (@AlArabiya_KSA) April 26, 2023
سوڈان سے انخلا کرنے والوں میں جہاز پر 46 امریکی، 40 برطانوی، 11 جرمن، 4 فرانسیسی اور 13 سعودیوں کے علاوہ 560 انڈونیشی، 239 یمنی، 198 سوڈانی اور 26 ترک باشندے سوار تھے۔
سوڈان سے سعودی عرب پہنچنے والی یہ انخلاء کی تیسری کھیپ ہے۔
"أمانة" وصلت تحت حماية القوات البحرية السعودية وعلى متنها 1687 شخصا من 58 جنسية#العربية pic.twitter.com/J3nbYcLGCs
— العربية (@AlArabiya) April 26, 2023
ایک سرکاری بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ سوڈان میں تشدد سے فرار ہونے والے 1,687 شہریوں کو لے کر جہاز بدھ کے روز سعودی عرب پہنچا تھا۔
وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس گروپ کو "مملکت کے بحری جہازوں میں سے ایک کے ذریعے" منتقل کیا گیا۔ غیر ملکی شہریوں کی ان کے ممالک کو روانگی کی تیاری کے لیے تمام بنیادی ضروریات سہولیات فراہم کی گئیں۔
کل منگل کو خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البداوی نے سعودی عرب کے سوڈان سے اپنے شہریوں اور خلیج کے متعدد ملکوں کے شہریوں کو نکالنے کے عمل میں فراہم کیے گئے عظیم سفارتی اور لاجسٹک کردار کی تعریف کی۔
-
پاکستان جنگ زدہ سوڈان سے اپنے شہریوں کے انخلا میں تعاون پر سعودی عرب کا ممنون
سوڈان سے پاکستانی شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے اور ایک بحری جہاز 37 پاکستانی ...
پاكستان -
سوڈان سے شہریوں کو نکالنے میں سعودی عرب کی کوششیں قابل تعریف: خلیج تعاون کونسل
خلیج تعاون کونسل کا سوڈان میں دونوں فریقوں سے فوجی آپریشن بند کرنے اور تحمل سے ...
مشرق وسطی -
سوڈان سے شہریوں کے بحفاظت انخلاء کے لیے رابطہ میں ہیں، سعودی وزیر خارجہ
بحری جہاز "جلالة الملك يُنبع" عرب اور بیرونی ممالک کے شہریوں کو لے کر سعودی عرب ...
بين الاقوامى