امریکی فوج کے دو ہیلی کاپٹر ٹریننگ پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔
امریکی فوج کی 11 ویں ائیربورن ڈویژن کے مطابق "الاسکا میں ٹریننگ فلائٹ سے واپسی کے دوران دو AH-64 اپاچی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔"
بیان میں بتایا گیا کہ "حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید معلومات سامنے آنے پر انہیں منظر عام پر لایا جائے گا۔"
امریکی فوج نے حادثے میں کسی جانی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی۔
اس سے قبل مارچ کے مہینے میں دو امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کینٹکی میں ٹریننگ فلائٹ کے دوران آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں نو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
حالیہ برسوں کے دوران امریکی فوج کے طیاروں کے کئی حادثے دیکھنے میں آئے ہیں۔ اس سے قبل فروری میں بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے حادثے کے نتیجے میں دو نیشنل گارڈ کے اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔
اس کے علاوہ گزشتہ برس نیٹو کی فوجی مشقوں کے دوران V-22B اوسپرے جہاز کو حادثے کے نتیجے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔
-
ٹرمپ نے مجھ سے بھی زیادتی کی تھی: امریکی مصنفہ ای جین کیرول
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ایک نیا الزام سامنے آگیا۔ ٹرمپ پر جنسی زیادتی کا ...
بين الاقوامى -
امریکی طالب علم کو 125 جامعات میں داخلے اور 90 لاکھ ڈالر اسکالر شپ کی پیشکش
امریکی طالب علم کی جانب سے ہائی اسکول میں شاندار کامیابی کے بعد اسے نہ صرف 125 ...
ایڈیٹر کی پسند -
ایلون مسک کے امریکی صدر بننے کے امکان کو مسترد نہیں کرتا , پوتن کے اتحادی کا بیان
روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف کا کہنا ہے کہ ہم شاید ایک نئی ...
بين الاقوامى