سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کی شام امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤوں نے مشترکہ تشویش کی علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی۔
سمو #ولي_العهد يستقبل مستشار الأمن القومي الأمريكي، ويستعرضان العلاقات الاستراتيجية بين البلدين وسبل تعزيزها في مختلف المجالات، ومستجدات الأوضاع الإقليمية والدولية ذات الاهتمام المشترك.https://t.co/7csB35Mn2y#واس pic.twitter.com/z1uQ6JQyzN
— واس الأخبار الملكية (@spagov) May 7, 2023
سعودی عرب کے امریکہ کے سفیر مائیکل رتنے، نیشنل سیکیورٹی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے امور کے کوآرڈینیٹربریٹ میک گرک، محکمہ خارجہ کے صدارتی کوآرڈینیٹرآموس ہوچسٹین اور دیگر عہدیدار بھی ملاقات میں موجود تھے۔