چین کے صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے کے دوران پانچ وسط ایشیائی ریاستوں کے سربراہان کی میزبانی کریں گے۔
چین کی وزارت خارجہ کے مطابق قزاقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے سربراہان مملکت 18 اور 19 مئی کو ہونے والی چائنہ-سنٹرل ایشیا سمٹ میں حصہ لیں گے۔
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق شی آن شہر ہونے والا سمٹ اپنی نوعیت کا پہلا مرکزی اجتماع ہے اور اس میں بیجنگ کے ساتھ وسط ایشیائی ممالک کے معاشی اور سفارتی تعلقات پر توجہ دی جائے گی۔
چین نے وسط ایشیا میں موجود قدرتی گیس کے ذخائر سے فائدہ اٹھانے کے لئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ یاد رہے کہ چین توانائی کا دوسرا بڑا عالمی صارف ہے۔
اس کے علاوہ ان وسط ایشیائی ممالک میں چین کی معاونت سے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت ریل منصوبے بھی قائم کئے جارہے ہیں تاکہ چین کا یورپ سے رابطہ قائم کیا جاسکے۔
-
آرمی چیف سے چینی اورافغان وزرائےخارجہ کی الگ الگ ملاقاتیں،باہمی دلچسپی کےامورپرگفتگو
پاکستان اور چین نے مشترکہ سلامتی کے چیلنجز پر دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر ...
پاكستان -
اسلام آباد میں پاک چین وزراء خارجہ کے درمیان تزویراتی مکالمے کاچوتھا دور
سیاسی، تزویراتی اوراقتصادی روابط، دفاع،سلامتی، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں ...
پاكستان -
آرمی چیف کا دورہ چین،چینی فوجی قیادت سے ملاقات
خطے میں امن واستحکام کو برقرار رکھنے اورفوجی تعاون بڑھانے کی ضرورت کا اعادہ
پاكستان