لندن کے مشہور کلاک ٹاور‘بگ بین‘ کی سوئیاں رُک گئیں، گھڑیال میں فنی خرابی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانوی پارلیمنٹ کے مشہور کلاک ٹاور’بگ بین’ میں آنےوالی فنی خرابی کے باعث گھڑیال کی سوئیاں چلنا بند ہوگئیں۔ تاہم جلد ہی اس تکنیکی خرابی کو دور کردیا گیا۔

یہ واقعہ بدھ کی سہ پہر کے ایک بجے پیش آیا جب لندن میں مشہور بگ بین کی گھنٹی نہیں بجی کیونکہ گھڑی کی سوئیاں تھوڑی دیر کے لیے رک گئی تھیں۔

96 میٹر اونچے الزبتھ ٹاور کے چاروں اطراف میں چار گھڑیوں کی سوئیاں 12:55 (11:55 GMT) پر رک گئیں، جس کی وجہ سے رات کے 1 بجے کی گھڑی گھنٹی نہیں بجی۔

آدھے گھنٹے بعد گھڑی کو سیٹ ہونے کے لیے آگے لایا گیا لیکن رائیٹرز نے عینی شاہدین کےحوالے سے بتایا ہے کہ 1:47 پر گھڑی دوبارہ چلنا شروع ہوگئی تھی۔

برطانوی ہاؤس آف کامنز کے ترجمان نے کہا کہ "ہمیں معلوم ہوا ہے کہ الزبتھ ٹاور کی گھڑی میں بدھ کی سہ پہر کو ایک عارضی تاخیر ہوئی تھی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "گھڑی کے تکنیکی ماہرین نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے تیزی سے کام کیا اور گھڑی اب معمول کے مطابق چل رہی ہے۔"

بگ بین کا وزن 13 ٹن ہے۔اس ٹاور کی بحالی کا منصوبہ پانچ سال جاری رہا۔ نومبر 2022 میں اس نے باقاعدگی سےدوبارہ گھنٹی بجانا شروع کردی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں