خوشحال پاکستان پاک امریکا تعلقات کے لیے اہم ہے: امریکہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے محکمہ خارجہ میں معمول کی بریفنگ کے دوران پاکستان کی موجودہ صورتِ حال اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری سے متعلق ایک سوال کا جوب دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اور سب سے اہم بات ہے اور یقیناً، ہمارا یقین یہ ہے کہ افراد کو اپنے اظہار کی آزادی ہونی چاہیے۔

آزادئ اظہار کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (لوگ) ایسا کسی تشدد میں حصہ لیے بغیر کریں جس سے سرکاری ملازمین اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچے۔

نائب ترجمان نے مزید کہا کہ خاص طور پر گرفتاریوں پر، میں نے پچھلے ہفتے اس پر تھوڑی سی بات کی تھی، کہ امریکہ کسی ایک سیاسی جماعت یا کسی امیدوار یا دوسرے کے بارے میں کوئی پوزیشن نہیں رکھتا۔ ہمارا موقف ہے کہ ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان امریکہ اور پاکستان تعلقات کے لئے اہم ہے۔ اور کسی بھی شخص کی گرفتاری (پاکستان) کے قوانین کے مطابق انسانی حقوق سے متصادم نہ ہو ۔۔۔

ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کی موجودہ صورتِ حال پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ وہ اس کا کوئی اندازہ پیش نہیں کر سکتے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کی رسائی، اطلاعات تک رسائی کی ضرورت اور حکومت اور صحافیوں کے درمیان آزادانہ رابطے کے بارے میں بالکل واضح ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں