سعودی عرب میں منشیات کے کاروبار سے وابستہ 11 گرفتار، 55 کلو کوکین ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی حکام نے ایک تازہ کاروائی میں منشیات کا کاروبار کرنے والے 11 افراد کے گروہ کو گرفتار کر کے 55 کلو کوکین قبضے میں لے لی۔

سعودی مملکت منشیات کی اسمگلنگ، فروغ اور استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے، سعودی پریس ایجنسی نے جمعرات کو خبر دی ہے کہ حکام نے 11 افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے میں کل 55.2 کلو گرام کوکین تھی۔

سعودی حکام کی جانب سے برآمد کردہ منشیات۔ [ایس پی اے]

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے سرکاری ترجمان، میجر مروان الحزمی نے کہا کہ اس گروہ نے پولیس سے بچنے کے لیے جدہ میں متعدد رہائش گاہوں میں کوکین چھپانے کی کوشش کی تھی، لیکن سکیورٹی اداروں نے اس کا سراغ لگا لیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، گرفتار کیے گئے افراد میں دو افراد نے سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کی تھی۔ ان میں چار رہائشی، اور پانچ نائجیرین تارکین وطن شامل ہیں جن کے پاس وزٹ ویزا تھا۔

سعودی عرب میں منشیات کی درآمد، تیاری، قبضے میں رکھنے اور استعمال کے خلاف سخت قوانین ہیں۔

سب سے سخت سزا - سزائے موت ، ان لوگوں کے لیے ہے جو منشیات کی سمگلنگ اور ملک میں لانے میں ملوث ہیں۔

ڈیلروں اور استعمال کرنے والوں کے لیے قید کی سزا، بھاری جرمانے اور ملک بدری شامل ہیں۔

میجر الحزمی نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مکہ، ریاض اور مشرقی علاقوں میں ہنگامی ہیلپ لائن نمبر (911) اور مملکت کے دیگر علاقوں میں (999) پر رابطہ کرکے منشیات کی اسمگلنگ یا فروغ سے متعلق کسی بھی جرم کی اطلاع دیں۔

اس کے علاوہ، افراد جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول سے (995) یا ای میل (gdnc.gov.sa@995) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اطلاع دینے والے کا نام راز رکھا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں