انسداد منشیات کی سکیورٹی مہم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے: سعودی وزیر داخلہ
سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انسداد منشیات کی سکیورٹی مہم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور حالیہ عرصے کے دوران اس نے ٹھوس نتائج حاصل کیے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور اسمگلروں کا مقابلہ کرنے کے لیے سخت کارروائیاں جاری ہیں اور ہم ثابت قدمی کے ساتھ اپنا مشن جاری رکھیں گے۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اسمگلروں اور منشیات فروشوں کو نوجوانوں کو نشانہ بنانے یا سکیورٹی سروسز میں منشیات کے دھندے کو فروغ دینے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے انسداد منشیات کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہیں اس ھوالے سے ہونے والے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔
انہوں نے منشیات کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اہلکاروں کی شاندار کاوشوں کو سراہتے ہوئے وطن کی سلامتی کو برقرار رکھنے اور اسے منشیات کی لعنت کے خطرے سے بچانے میں سکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا۔
-
کوکین، ہیروئن، کرسٹل میتھ سمیت دبئی پولیس نے 2023 میں 238 کلو منشیات پکڑی
دبئی پولیس نے 2023 کی پہلی سہ ماہی میں 238 کلوگرام منشیات ضبط کی ہے جس میں کوکین، ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب:منشیات رکھنے اور استعمال پر18 افراد کومجموعی طور پر80 سال قید کی سزا
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ایک عدالت نے 17 سعودی شہریوں اورایک شامی باشندے کو ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: اوونز میں چھپائی گئی منشیات کی بھاری مقدار ضبط
سعودی عرب میں کسٹمز حکام نے بیرون ملک سے مائیکرو ویو اوونز میں چھپا کر لائی گئی ...
بين الاقوامى