روسی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے ہفتے کے روز دیر گئے جنگجو گروپ ویگنر اور روسی فوج کو مشرقی یوکرینی شہر بَخموت پر قبضے کا دعویٰ کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
نیو ز ایجنسی ‘‘ ٹی اے ایس ایس’’ نے کہا کہ پوتین ویگنر کے حملہ آور یونٹوں کے ساتھ ساتھ روسی مسلح افواج کے یونٹوں کے ان تمام فوجیوں کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے بَخموت کو آزاد کرانے کے آپریشن کی تکمیل پر انہیں ضروری مدد اور فلینک کور فراہم کیا۔