کیمرون: ہاتھیوں کے ریوڑ نے آبادی میں گھس کر تباہی مچا دی، دو افراد ہلاک

ہاتھیوں کو قابو میں کرنے کی کوشش کر رہے: وائلڈ لائف، ہاتھیوں کا ریوڑ سڑک پر پھر رہا، لوگ ویڈیو بنا رہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کیمرون کے شمال کے علاقے میں ہاتھیوں کے ایک ریوڑ نے آبادی میں داخل ہو کر تباہی مچانا شروع کردی۔ ہاتھیوں کے اس ریوڑ نے اس ہفتے دارالحکومت کے اطراف کے دیہات میں گھومنا شروع کردیا اور نقصان پہنچانا شروع اور کم از کم دو افراد کو ہلا ک کردیا۔ وائلڈ لائف حکام نے کہا کہ اس ریوڑ سے لڑائی جاری ہے اور ان ہاتھیوں کو قبضہ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر نے کہا کہ کیمرون میں ایک اندازے کے مطابق 6 ہزار 830 ہاتھی ہیں۔ اس طرح افریقہ میں یہ خطرے سے دوچار جانوروں کے سب سے بڑے گروہوں میں سے ایک ہیں۔ ہاتھیوں کو بچانے کی کوششوں کے باعث گزشتہ برسوں میں ہاتھیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا لیکن کھیتوں اور دیہاتوں کے قیام کے باعث ہاتھیوں کے مسکن کم ہوگئے۔ اسی بنا پر یہ ہاتھی کبھی کبھی فصلوں کو نقصان پہنچانے۔ گھروں کو مسمار کرتے اور کبھی انسانوں پر بھی حملہ کردیتے ہیں۔

محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے عہدیدار جان نیمگ نے بتایا کہ اس ہفتے چار ہاتھیوں نے شمال مشرق کے دارالحکومت مارووا شہر پر دھاوا بولا تھا ۔ اس سے پہلے ہاتھی قریبی گاؤں میں ایک بچے پر چڑھ دوڑے تھے۔ ہاتھی علاقے کی خشک نوعیت کی وجہ سے پانی کی تلاش میں ادھر ادھر جا رہے ہیں۔ ہاتھیوں کا ایک ریوڑ پہلی مرتبہ چاڈ کی سرحد کے قریب دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ اپنے موبائل فون سے ویڈیو بنا رہے ہیں جب ہاتھیوں کا ریوڑ سڑکوں پر گھوم رہا ہے۔ رائٹرز ان تصاویر کی تصدیق نہیں کر سکی۔ نیمگ نے کہا کہ رینجرز ہاتھیوں کو بھگانے اور ماروا سے تقریباً 120 کلومیٹر دور ایک قومی پارک میں لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں