برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی رہائش گاہ کے گیٹ سے گاڑی ٹکرا دی گئی۔ گاڑی ٹکرانے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گاڑی رہائش گاہ کے سامنے والے گیٹ سے ٹکرائی گئی تھی۔
برطانوی پولیس نے جمعرات کو بتایا اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
’’العربیہ‘‘ کے نمائندے نے انکشاف کیا کہ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سرکاری ہیڈ کوارٹرز میں موجود تھے جب کار عمارت کے گیٹ سے ٹکرا ئی ۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سفید کار لندن کے سرکاری ضلع کی مرکزی سڑک وائٹ ہال کے اس پار کم رفتار سے گیٹوں میں سیدھی چلتی ہے۔ اس کے فوراً بعد لی گئی فوٹیج میں ایک کار دکھائی گئی جسے ٹکرایا گیا تھا۔
اصطدام سيارة ببوابة مقر رئيس الوزراء في #لندن، والشرطة تعلن اعتقال السائق دون وقوع أي إصابات#العربية pic.twitter.com/YOOD6oW148
— العربية عاجل (@AlArabiya_Brk) May 25, 2023
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ تصادم جان بوجھ کر کیا گیا تھا یا اتفاقا ایسا ہوا۔ پولیس نے کہا کہ وہ حالات کا تعین کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے وائٹ ہال کو گھیرے میں لے لیا تاہم بعد میں کچھ رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔ 10 ڈاؤننگ سٹریٹ میں وزیر اعظم کا گھر ہے۔ اس سٹریٹ تک عوام کی رسائی محدود ہے اور دروازوں پر مسلح پولیس کی سخت حفاظت ہوتی ہے۔