امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کل منگل کو اعلان کیا کہ کانگریس کے کچھ ارکان ترکیہ کو "F-16" لڑاکا طیاروں کی فراہمی کو انقرہ کی جانب سے نیٹو میں سویڈن کے الحاق کی منظوری سے منسلک کرتے ہیں۔
انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "ایف-16 جنگی طیاروں کے حوالے سے ہماری انتظامیہ بہت واضح ہے کہ اتحاد کے ایک اہم رُکن کے طور پر ترکیہ کے لیے F-16 لڑاکا طیاروں اور ان کی جدید کاری کٹس کا ہونا ضروری ہے۔"
بلنکن نے ترکیہ اور ہنگری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد سٹاک ہوم کے الحاق پر رضامند ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انتظار کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ سویڈن پہلے ہی تیار ہے۔
انقرہ مستثنیٰ نہیں
ساتھ امریکی ہی وزیر خارجہ نے تسلیم کیا کہ نیٹو کے کسی بھی رکن کو اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔ انقرہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔
بلنکن نے کہا کہ امریکا کے نقطہ نظر سے اب نیٹو میں سویڈن کے الحاق کے عمل کو مکمل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ ترکیہ کی جانب سے جائز خدشات کو دور کرنے کے لیے بہت اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس لیے ہمیں امید ہے کہ آنے والے ہفتوں میں یہ عمل مکمل ہو سکے گا۔ ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ کیا جا سکتا ہے اور ہونا چاہیے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ ایسا ہو جائے گا۔"
ترکیہ اپنی فضائیہ کے بیڑے کو جدید بنانے کے لیے 40 F-16 لڑاکا طیارے حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انقرہ نےجب روس سے S-400 نظام خرید کیا تو امریکا نے اسے F-35 لڑاکا طیاروں کی پانچویں جنریشن کے پروگرام سے خارج کردیا تھا۔
مارچ میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک سویڈن کے نیٹو میں شمولیت پر راضی نہیں ہو سکتا، کیونکہ اس نے 120 افراد کو ترک حکام کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا جن پر دہشت گردی کی کارروائیوں کا الزام تھا۔
-
امریکا سویڈن کے نیٹو میں شمولیت کے لیے ترکیہ اور ہنگری کی منظوری کے لیے پُرامید
قائم مقام امریکی معاون وزیر خارجہ برائے یورپی امور ڈیرک ہوگن نے کل جمعہ کو کہا ہے ...
بين الاقوامى -
امریکاکافن لینڈکی نیٹومیں شمولیت کاخیرمقدم،ترکیہ سےسویڈن کی رُکنیت کی منظوری کامطالبہ
امریکا نے منگل کے روز فن لینڈ کی معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹومیں شمولیت کا ...
بين الاقوامى -
اسٹاک ہوم میں دریدہ دہنی؛سویڈن نیٹورُکنیت کے لیےترکیہ کی حمایت کی توقع نہ کرے:ایردوآن
ترک صدررجب طیب ایردوان نے خبردارکیا ہے کہ اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے باہر ...
بين الاقوامى -
سویڈن ، فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے بدلے امریکہ ترکیہ کو ایف 16 بیچنے پر تیار
ترکیہ امریکی منظوری کا عمل ٹھیک چلنے کا کہ چکا، اس سے قبل دونوں ملکوں کی نیٹو میں ...
بين الاقوامى