ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو کہا کہ اگر واشنگٹن خیر سگالی کا مظاہرہ کرے تو ایران اور امریکہ جلد ہی قیدیوں کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔
یہ بیان ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے مغرب کے ساتھ جوہری معاہدے تک پہنچنے کے امکان کا اشارہ دینے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔
ناصر کنانی نے ٹیلی ویژن پر اپنی ہفتہ وار نیوز کانفرنس میں کہا: "امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاملے کے حوالے سے، ثالثوں کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں، اگر دوسرا فریق بھی اسی سنجیدگی اور خیر سگالی کا مظاہرہ کرے تو مستقبل قریب میں ایسا ہو سکتا ہے"۔
واضح رہے کہ ایران میں پکڑے گئے متعدد امریکیوں میں سے ایک امریکی ایرانی دوہری شہریت رکھنے والا تاجر سیامک نمازی ہے، جسے 2016 میں جاسوسی اور امریکی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
-
جوہری معاملے پر واشنگٹن کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا: ایرانی عہدیدار
امریکہ اچھے ارادے دکھاتا ہے تو ہم اس کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ کر سکتے ہیں: ایرانی ...
مشرق وسطی -
ایران پرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کی حدسے تجاوز نہ کرنے کا عہد کرے: جی سی سی
خلیج تعاون کونسل کا ایران کیساتھ جوہری مذاکرات میں سلامتی کے تمام مسائل شامل ...
مشرق وسطی -
ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا: خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر کی نمائش "اچیومینٹس آف دی نیوکلیئر انڈسٹری" کے جائزہ پر گفتگو
مشرق وسطی