امریکہ میں جنوری میں ایک سکول میں خاتون ٹیچر کو گولی مارنے والے بچے کی ماں نے غیر قانونی طور پر بندوق رکھنے کے جرم کا اعتراف کرلیا۔ وفاقی استغاثہ نے بتایا کہ امریکی ماں ڈیجا ٹیلر، جس کے چھ سالہ بچے نے اپنی استاد کو 6 جنوری کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا، نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
یہ واقعہ ریاست ورجینیا کے سکول میں پیش آیا تھا۔ ٹیچر کے ہاتھ اور سینے میں زخم آیا تھا اور وہ دو ہفتے ہسپتال داخل رہی تھی۔ وفاقی استغاثہ نے بتایا کہ ڈیجا ٹیلر کو اس جرم پر ممکنہ طور پر 25 سال قید ہو سکتی ہے۔
ڈیجا ٹیلر کا ٹیسٹ کیا گیا تو معلوم ہوا تھا کہ اس نے منشیات کا استعمال نہیں کیا۔ تاہم ایجنٹوں نے ڈیجا ٹیلر کی والدہ کے گھر سے تقریباً 24.5 گرام چرس، گانجہ کھانے کے قابل پیکیجنگ اور چرس کا سامان بھی برآمد کیا تھا۔
ٹیلر کے اہل خانہ نے فائرنگ کے فوراً بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کا بیٹا شدید معذوری کا شکار ہے اور یہ کہ بندوق گھر میں محفوظ تھی۔ امریکہ میں 40 کروڑ بندوقیں گردش میں ہیں اور سکولوں میں فائرنگ کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔
-
امریکا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، دو افراد ہلاک چار زخمی
جنوبی کیلی فورنیا کے اسکول میں جمعرات کو گولیاں چلنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے ...
بين الاقوامى -
امریکا:چھ سالہ بچہ گولیوں سے لوڈ پستول لیے اسکول جا پہنچا
امریکا میں جہاں اسکولوں میں آئے روز تشدد کے واقعات کی خبریں سامنے آ رہی ہیں وہاں ...
بين الاقوامى -
امریکا: ریاست کیلی فورنیا میں اسکول کے نزدیک فائرنگ، پانچ افراد ہلاک
امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شمال میں واقع تہامہ کاؤنٹی میں ایک ایلیمنٹری ...
بين الاقوامى -
امریکا : ریاست واشنگٹن میں ہائی اسکول میں فائرنگ ، ایک طالب علم ہلاک ، تین زخمی
امریکا کی ریاست واشنگٹن میں ایک ہائی اسکول میں مسلح طالب علم نے اپنے ہم جماعتوں ...
بين الاقوامى