امریکا: ریاست کیلی فورنیا میں اسکول کے نزدیک فائرنگ، پانچ افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شمال میں واقع تہامہ کاؤنٹی میں ایک ایلیمنٹری اسکول کے نزدیک منگل کی صبح فائرنگ کے واقعے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایک عینی شاہد خاتون نے واقعے کی جگہ پر 90 سے 100 گولیاں چلنے کی اطلاع دی ہے۔ ایک اور عینی شاہد نے اسکول کے گیٹ سے سفید رنگ کے پک اپ ٹرک کو گزرتے ہوئے دیکھا ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ اس کے بعد وہاں فائرنگ شروع ہوگئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

تہامہ کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر کے مطابق فائرنگ ایک گھر سے شروع ہوئی تھی اور پھر یہ رانچو تہامہ ایلیمنٹری اسکول کے نزدیک جا کر ختم ہوئی ہے۔ پولیس نے پانچ مقامات پر فائرنگ کی اطلاع دی ہے۔ یہ اسکول شمالی کیلی فورنیا کے شہر ریڈ بلف سے بیس میل جنوب مغرب میں اسٹیج کوچ روڈ پر ایک دیہی علاقے میں واقع ہے۔

مقامی حکام نے اسکول کے نزدیک فائرنگ کے اس واقعے میں تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ متعدد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔زخمیوں میں اسکول کے طلبہ بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کے اس واقعے کے محرکات کا اب تک پتا نہیں چل سکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں