امریکا کے شہر بالٹی مور میں جمعے کی رات کو فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
بالٹی مور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان لنڈسے ایلڈریج نے کہا کہ شہر کے شمال میں ایک کار پر سوار افسران نے رات 9 بجے سے ذرا پہلے گولیوں کی آوازیں سنی اور وہ تحقیقات کرنے جائے وقوعہ پر پہنچے۔
ترجمان نے ایک ای میل میں بتایا کہ، افسروں کو ایسٹ کولڈ اسپرنگ لین اور یارک روڈ کے چوراہے کے قریب تین آدمی ملے "جن کے جسموں پر متعدد غیر جان لیوا گولیوں کے زخم تھے۔"
ترجمان نے کہا کہ اس کے بعد پولیس کو مزید تین متاثرین ملے۔
طبی عملے نے تمام زخمیوں کو علاج کے لیے علاقے کے اسپتالوں میں منتقل کردیا۔
ترجمان نے بتایا کہ متاثرین میں ایک 18 سالہ خاتون، دو 22 سالہ مرد، ایک 26 سالہ مرد اور ایک 17 سالہ مرد شامل ہیں۔
علاقے کے جاسوس فائرنگ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔