سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ وائٹ ہاؤس میں دوسری بار جیت جاتے ہیں تو وہ نہیں چاہتے کہ ان کے بچے دوبارہ ان کی انتظامیہ میں خدمات انجام دیں۔
گذشتہ ہفتے میامی میں وفاقی عدالت میں پیشی کے بعد ’فاکس نیوز‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں سابق امریکی صدر نے کہا کہ "میرے خیال میں میرا خاندان سیاست میں کافی مشغول رہا ہے، یہ خاندان کے لیے بہت تکلیف دہ ہے۔ میرا خاندان جہنم سے گذرا ہے۔ "
خیال رہے کہ ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر ان کے صدارتی دور میں وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے اعلیٰ مشیروں میں شامل تھے۔
گذشتہ ہفتے عدالت میں پیشی کے دوران ٹرمپ نے خفیہ وفاقی دستاویزات کے معاملے میں قصوروار نہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ سابق صدر کو اگست میں فلوریڈا میں ان کے مار-اے-لاگو ریزورٹ سے برآمد ہونے والی 100 سے زائد خفیہ دستاویزات سے متعلق سات وفاقی مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔
ایوانکا ٹرمپ نے گذشتہ سال کے آخر میں کہا تھا کہ انہوں نے سیاست ترک کردی ہے اور وہ اپنے والد کی 2024ء کی صدارتی الیکشن کی مہم کا حصہ نہیں بنیں گی۔ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا بھی اپنی نئی انتخابی مہم کے آغاز کے بعد سے شوہر کی سیاسی تقریبات سے دور ہو گئی ہیں۔
ٹرمپ نے "فاکس نیوز" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "میں اپنے آس پاس بہترین اور سنجیدہ لوگوں کو رکھوں گا"۔ پھر انہوں نے اپنی انتظامیہ کے درجنوں سابق اہلکاروں کی فہرست بھی بنائی جو اب ان کے خلاف چل رہے ہیں یا ان پر تنقید کر رہے ہیں۔
-
بائیڈن کی عمر اور ٹرمپ کے ڈراموں نے امریکہ کے ووٹرز کو مشکل میں ڈال دیا
نارتھ کیرولائنا کی سوئنگ سٹیٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ووٹرز کس تکلیف میں ہیں
ایڈیٹر کی پسند -
امریکی وزیر خارجہ بلینکن کی چینی صدر شی سے ملاقات
چین کے دورے پر آنے والے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ...
بين الاقوامى -
امریکیوں کا اولین قاتل.. بلینکن نے بیجنگ سے فینٹینائل سے متعلق کیا بات کی؟
بیجنگ میں دو دن تک جاری رہنے والے دورے کے اختتام پر، امریکی وزیر خارجہ انٹونی ...
ایڈیٹر کی پسند