حج کے موسم میں مکہ مکرمہ میں روح پرور مناظر کی تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ہیش ٹیگ ’’ پرمیشن ٹو پیپل‘‘ کے تحت حج کے موسم میں مکہ مکرمہ میں مسجد حرام کی تصاویر جمع کی گئی ہیں۔ ان تصاویر میں دوران حج مکہ مکرمہ میں روح پرور مناظر سامنے آئے ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد حرام اور دیگر مقدس مقامات کے مناظر اور تصاویر کے مجموعے کا جائزہ لیا۔ ان تصاویر میں خوبصورت ترین مقامات کی دلکش خصوصیات دیکھی گئیں۔ ان مناظر سے جمالیات اور احساسات کے دروازے کھلتے نظرآئے۔

وزارت نے نے اپنے اکاؤنٹس کے ذریعہ مناظر مختلف کلپس کو شائع کیا۔ ان کلپس میں مقدس مقامات پر تخلیقی کاموں کو تفصیل سے فلمایا گیا ہے۔ مسجد حرام کے دروازے، گنبد اور دیگر اشیا حقیقت کے قریب تر دکھائے گئے ہیں۔ ضیوف الرحمن کی تصاویر کے ساتھ خانہ کعبہ اور اس کی چادر اور اس کے اطراف کے مناظر روحانی ماحول کی بہترین عکاسی کر رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب گاہوں پر متحرک افراد نے مکہ مکرمہ کی کھڑکی سے خوبصورتی کا نظارہ کرنے والی تصاویر شیئر کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں