سوڈان میں فوج اور منحرف سریع الحرکت فورسز کے درمیان جاری لڑائی کے دوران العربیہ اور الحدث چینلوں کے ذرائع نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ دارالحکومت خرطوم بحری عسکری کے علاقے میں ’آرایس ایف‘ کا ایک ڈرون مار گرایا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اتوار کو دارالحکومت خرطوم میں نسبتاً حالات پرسکون رہے تاہم کل شام کو تازہ جھڑپیں شروع ہوگئی تھیںْ
العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ ہفتے کے روز ہونے والی جھڑپوں کے بعد خرطوم کے مغرب میں واقع امدرمان میں نسبتاً سکون ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سوڈانی فوج ام درمان میں کومبنگ آپریشن کر رہی ہے اور ہفتے کی شام کو محدود جھڑپوں کے بعد کچھ محلوں میں گھسنے والے ریپڈ سپورٹ فورسز کے سنائپرز کو گرفتار کر رہی ہے۔
دوسری طرف سریع الحرکت فورسز نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے خرطوم شمالی حصے میں ایک جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپریل 2023 کے وسط میں سوڈان کی دو بڑی فوجی قوتوں کے درمیان پرتشدد لڑائی شروع ہونے کے بعد سے سوڈان ایک بڑے انسانی بحران کی کھائی میں گرتا جا رہا ہے۔ فوج دھڑوں کے درمیان خانہ جنگی سے نقل و حمل اور طبی سامان کی آمد وترسیل بھی متاثر ہوئی ہے۔ لڑائی میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔
-
خرطوم میں عید پربھی فضائی حملے اور جھڑپیں، جنگ بندی کے وعدے ایفاء نہ ہوسکے
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے کچھ حصوں میں بدھ کو عید کے پہلے روز بھی فضائی حملوں ...
بين الاقوامى -
سوڈان:دارالحکومت خرطوم میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے آغاز پر جھڑپیں
سریع الحرکت فورسز کے سربراہ جنرل حمیدتی کا دوروز کے لیے یک طرفہ اعلانِ جنگ بندی
بين الاقوامى -
خرطوم انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر پر آر ایس ایف کی گولا باری: فوجی ذرائع
سوڈان میں ’’العربیہ ‘‘ کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ نیم فوجی سریع الحرکت سپورٹ ...
بين الاقوامى -
سوڈان:دارالحکومت خرطوم میں فضائی حملوں میں 5 بچّوں سمیت 17 افراد ہلاک
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ہفتے کے روز فضائی حملوں میں پانچ بچّوں سمیت سترہ عام ...
بين الاقوامى