شمالی اٹلی کے شہر میلانو میں ایک اولڈ ایچ ہاؤس میں المناک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نرسنگ ہوم میں موجود 80 دیگر کو افراد کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ یہ حادثہ اولڈ ایج ہاؤس میں جمعرات کی شام اس وقت پیش آیا جب اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جمعہ کی صبح جب آگ لگی تو آٹھ منزلہ عمارت میں 167 افراد رہائش پذیر تھے۔
اطالوی شہر کے جنوب میں واقع عمارت میں 10 سے زیادہ ایمبولینسز، مختلف فائر فائٹرز اور ایک سلور رنگ کا مردوں کو لے جانے والا ٹرک لایا گیا۔
فائر بریگیڈ نے ٹویٹر پر کہا کہ حادثے میں 6 افراد کی موت ہو گئی، جب کہ دھویں میں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنے والے درجنوں افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ سے 15 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
فائر سروس کے سربراہ نکولا مشیلی نے بھی بتایا کہ 80 افراد کو ہسپتال لے جایا گیا جن میں سے دو زندگی اور موت کے درمیان تھے۔
اطالوی میڈیا نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے۔
اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں پانچ خواتین ہیں، جن کی عمریں 69 اور 87 سال کے درمیان ہیں اور ایک 73 سالہ مرد ہے۔
-
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بس میں آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی
بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بس میں آتشزدگی سے 25 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہو ...
بين الاقوامى -
کینیڈا میں آتش زدگی کی وجہ سے نیویارک میں فلائٹ آپریشن جزوی طور پرمعطل
امریکی سول ایوی ایشن نے کینیڈا میں لگنے والی آگ سے اٹھنے والے دھوئیں کے باعث ...
بين الاقوامى -
وینزویلا میں کاروں میں پُراسرار آتش زدگی، آگ کے شعلے اچانک بھڑک اٹھتے ہیں
حالیہ دنوں میں وینزویلا میں سوشل میڈیا پرایسی ویڈیوز کی بھرمار ہے جن میں گاڑیوں کو ...
بين الاقوامى