ترکیہ کے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ یورپی یونین انقرہ کے ساتھ طویل عرصے سے تعطل کا شکار رکنیت کے مذاکرات دوبارہ شروع کرتی ہے تو ترکیہ سویڈن کی نیٹو کی امیدواری کی حمایت کرے گا۔
پیر کے روز لیتھوانیا میں نیٹو سربراہی اجلاس کے لیے روانگی سے قبل ایردوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ترکیہ کی یورپی یونین کی رکنیت کا راستہ کھولیں، پھر ہم اسے سویڈن کے لیے کھولیں گے۔ جیسا کہ ہم نے فن لینڈ کے لیے یہ راستہ کھولا تھا۔
ایردوان نے کہا کہ میں نے اتوار کو امریکی صدر بائیڈن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے یہی کہا تھا۔ یاد رہے ترکیہ نے پہلی مرتبہ 1987 میں یورپی اقتصادی برادری کا رکن بننے کے لیے درخواست دی تھی۔ یہ 1999 میں یورپی یونین کا امیدوار ملک بن گیا اور 2005 میں باضابطہ طور پر اس نے رکنیت کے مذاکرات کا آغاز کیا تھا۔ یہ مذاکرات 2016 میں ترکیہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متعلق یورپی خدشات کے اظہار کے بعد رک گئے تھے۔
ترک صدر ایردوان نے کہا میں ایک حقیقت کو واضح کرنا چاہتا ہوں، ترکیہ 50 برس سے یورپی یونین کے دروازے پر انتظار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا نیٹو کے تقریباً تمام ارکان یورپی یونین کے رکن ہیں۔
-
ترکیہ آیندہ جمعرات کو سویڈن کے ساتھ نیٹو رکنیت کی درخواست پر مذاکرات کرے گا
معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ترکیہ ...
بين الاقوامى -
کانگریس نے ترکیہ کو F16 کی فراہمی سویڈن کی نیٹو میں شمولیت سے مشروط کردی
امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کل منگل کو اعلان کیا کہ کانگریس کے کچھ ارکان ...
بين الاقوامى -
ترکیہ میں انتخابات کے بعد سویڈن کے بارے میں فیصلہ قابل رسائی ہوگیا: نیٹوسیکریٹری جنرل
معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے منگل کے ...
بين الاقوامى -
امریکا سویڈن کے نیٹو میں شمولیت کے لیے ترکیہ اور ہنگری کی منظوری کے لیے پُرامید
قائم مقام امریکی معاون وزیر خارجہ برائے یورپی امور ڈیرک ہوگن نے کل جمعہ کو کہا ہے ...
بين الاقوامى