امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس سے کوکین ملنے کی تحقیقات شواہد کی کمیابی کے سبب ختم کر دی گئی۔
امریکی خفیہ ادارے سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ فنگر پرنٹ، ڈی این اے اور ویڈیو فوٹیج کے جائزوں کے باوجود وائٹ ہاؤس میں کوکین چھوڑنے والے شخص کی نشاندہی نہیں ہوسکی ہے۔
اس سے قبل رواں ماہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ہر ایکشن لیں گے جو کہ مناسب اور قابل ضمانت ہو، سیکرٹ سروس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں وائٹ ہاؤس کے ایگزیکٹو ایونیو کے داخلی ہال سے کوکین برآمد کی گئی تھی۔ اس ہال سے ایک چھوٹا پلاسٹک بیگ برآمد کیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے اندر جانے سے پہلے یہاں موبائل فونز اور دیگر ذاتی ڈیوائسز رکھوائی جاتی ہیں۔
-
امریکی وائٹ ہائوس کے قریب فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی
لاش اور زخمی ہسپتال منتقل، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
بين الاقوامى -
وائٹ ہاؤس میں کوکین مل گئی
مواد بائیڈن کی ایگزیکٹو رہائش گاہ اور اوول آفس والے ویسٹ ونگ میں پایا گیا
بين الاقوامى -
ناقابل یقین منظر۔۔ امریکی کیپیٹل میں وائٹ ہاؤس کے قریب گھومتا ریچھ
امریکی دارالحکومت کے رہائشی کل صبح گھروں سے باہر نکلے تو ایک ریچھ کو محو انتظار ...
بين الاقوامى