برطانوی حکومت کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو لندن آنے کی دعوت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی حکومت نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اس سال اکتوبر یا نومبر میں کسی وقت لندن آنے کی دعوت دے دی ہے۔

فنانشل ٹائمز نے جمعہ کو رپورٹ میں مزید بتایا کہ ایک برطانوی عہدیدار نے اخبار کو تصدیق کی کہ برطانوی حکومت نے محمد بن سلمان کو دعوت نامہ ارسال کردیا ہے۔ اس حوالے سے سفری لاجسٹکس کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

العربیہ کے رابطہ کرنے پر سعودی یا برطانوی حکومت کی طرف سے اس سفر کی تصدیق کرنے کے لیے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آ سکا۔ واضح رہے دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت، توانائی اور موسمیاتی تحفظ اور دفاع کے شبعبوں میں دیرینہ تعلقات رکھتے ہیں۔

مئی میں سعودی عرب اور برطانیہ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت عالمی توانائی کی منتقلی اور عالمی سپلائی کو بڑھانے کے لیے اہم معدنی سپلائی چینز کی مشترکہ ترقی کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں