حکام نے اتوار کو بتایا کہ دبئی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو تکنیکی خرابی کی وجہ سے ٹیک آف کرنے کے تقریباً دو گھنٹے بعد ایئرپورٹ واپس جانا پڑ گیا۔ پرواز میں 174 مسافر سوار تھے۔
بھاارت میں کیرالہ کے شہر ترواننت پورم سے دبئی جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز اے سی میں خرابی کے بعد ترواننت پورم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واپس آگئی۔
پرواز نے دوپہر ایک بج کر 19 منٹ پر اڑان بھری اور 3 بج کر 52 منٹ پر واپس ترواننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔ حکام کے مطابق تکنیکی خرابی کی اطلاع کے بعد آپریٹنگ عملے نے احتیاطی طور پر لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ایئر لائن نے بتایا کہ کہ اس نے دن کے وقت بعد میں مسافروں کو لے جانے کے لیے ایک اور طیارے کا انتظام کیا ہے۔