نیجر کے صدر کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں: بلینکن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بدھ کو امریکی وزیر خارجہ بلینکن نے نیجر کے صدر محمد بازوم کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ اس سے قبل فوج نے صدارتی محل کو گھیرے میں لے کر اقتدار پر قبضہ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے دورے پر آنے والے بلنکن نے کہا میں نے آج صبح صدر بازوم سے بات کی اور انہیں واضح طور پر بتایا کہ امریکہ نیجر کے جمہوری طور پر منتخب صدر کی حیثیت سے ان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہم نیجر کے صدر کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بلینکن نے کہا کہ نیجر کو ان کے ملک کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کا انحصار "جمہوریت کے تحفظ" پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی نیجر کے ساتھ مضبوط اقتصادی اور سکیورٹی شراکت داری جمہوریت کے تحفظ، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے احترام پر منحصر ہے۔

نیامی میں صدارتی رہائش گاہ کے قریب سے (اے ایف پی)
نیامی میں صدارتی رہائش گاہ کے قریب سے (اے ایف پی)

بلینکن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ واشنگٹن طاقت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرنے اور آئینی حکم کو ختم کرنے کی اس کوشش کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے صدر بازوم کے لیے امریکہ کی غیر متزلزل حمایت اور نیجر میں جمہوریت پر زور دیا۔

واضح رہے فوجیوں کے ایک گروپ نے بدھ کو دیر گئے صدر محمد بازوم کی برطرفی کا اعلان نیامی میں قومی ٹیلی ویژن پر "قومی کونسل برائے تحفظ وطن" کے نام سے پڑھے گئے ایک بیان میں کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں