منگنی کی تقریب جنازے میں تبدیل: منگیتر کے ساتھ رقصاں نوجوان جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے شمال مشرق میں واقع پورٹ سعید گورنری میں ایک منگنی کی تقریب میں صف ماتم بچھ گئی جب 22 سالہ نوجوان صہیب خالد اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق ، پورٹ سعید کے "فرنچ ہال" میں نوجوان صہیب خالد اپنی منگیتر کے ساتھ رقص کے دوران کے اچانک گر گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں انتظامیہ نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

طبی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا، دوران خون میں تیزی سے کمی اور اچانک حرکت قلب بند ہونا تھا۔

عزیز واقارب کے مطابق صہیب نرم دل، اچھے اخلاق اور محبت کرنے والا شخص تھا جو منگنی کی تقریب سے قبل تیاری کے لیے کافی دنوں سے بے آرام تھا۔

جواں سال موت کی خبر سن کر علاقے میں کہرام مچ گیا اور منگنی کی تقریب جنازے میں بدل گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں