امریکی حکام نے سعودی عرب میں ہونے والے یوکرین امن اجلاس میں شرکت کی تصدیق کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے اہلکار سعودی عرب میں یوکرین امن اجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

وال سٹریٹ جرنل نے ہفتے کے روز خبر دی ہے کہ سعودی عرب مغربی ریاستوں، یوکرین اور بڑے ترقی پذیر ملکوں کو مذاکرات میں مدعو کرے گا۔

ڈبلیو ایس جے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مذاکرات 5 اور 6 اگست کو جدہ میں ہوں گے جس میں تقریباً 30 ممالک شرکت کریں گے۔ اتوار کو یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے تصدیق کی کہ سعودی عرب یوکرین کی صورتحال پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا جس کے دوران امن منصوبے پر بات چیت متوقع ہے۔

برماک نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم یوکرین امن فارمولے پر عمل درآمد کے حوالے سے قومی سلامتی کے مشیروں کی اگلی میٹنگ کی تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ان مذاکرات کی طرح ہو گی جو جون میں کوپن ہیگن میں ہوئی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں