یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب اگست میں یوکرین کی صورتحال پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا جس کے دوران امن منصوبے پر بات چیت متوقع ہے۔
اتوار کے روز یرماک نے ٹویٹ میں کہا ہم یوکرین امن فارمولے پر عمل درآمد کے حوالے سے قومی سلامتی کے مشیروں کے اگلے اجلاس کی تیاری کر رہے ہیں جو جلد ہی سعودی عرب میں ہوگا۔
این ایس اے کی پہلی میٹنگ جو ہم نے شروع کی تھی، جون میں کوپن ہیگن میں ہوئی تھی۔ اب ہم سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات میں مغرب اور گلوبل ساؤتھ دونوں سے زیادہ سے زیادہ شراکت داروں کو شامل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا میزبانوں اور شریک منتظمین کے لیے بہت شکریہ۔
We are preparing the next meeting of national security advisers regarding the implementation of the 🇺🇦 @ZelenskyyUa Peace Formula, which will soon take place in 🇸🇦. It was one of my speech points at the Congress of local and regional authorities under the 🇺🇦 President. pic.twitter.com/xazwqgic2c
— Andriy Yermak (@AndriyYermak) July 30, 2023
وال سٹریٹ جرنل نے سب سے پہلے سربراہی اجلاس کے بارے میں رپورٹ کیا اور مذاکرات میں شامل سفارت کار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ مذاکرات 5 اور 6 اگست کو ہوں گے جس میں تقریباً 30 ممالک شرکت کریں گے۔ سربراہی اجلاس کی خبر امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے جمعرات کو مملکت کے دورے کے بعد سامنے آئی ہے۔
ڈبلیو ایس جے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات جدہ میں ہوں گے لیکن برماک نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ملاقات سعودی عرب میں کہاں ہو گی اور نہ ہی انہوں نے تاریخوں کی تصدیق کی۔
برماک نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین امن فارمولہ 10 بنیادی نکات پر مشتمل ہے جس پر عمل درآمد نہ صرف یوکرین کے لیے امن کو یقینی بنائے گا بلکہ دنیا میں مستقبل کے تنازعات کا مقابلہ کرنے کے لیے میکانزم بھی تشکیل دے گا۔
برماک نے کہا ہم اس بات پر گہرا یقین رکھتے ہیں کہ یوکرین کے امن منصوبے کو بنیاد کے طور پر لیا جانا چاہئے کیونکہ جنگ ہماری سرزمین پر ہو رہی ہے۔ برماک کے مطابق 10 نکات پر تقریباً ہفتہ وار بنیادوں پر 50 سے زائد ملکوں کے نمائندوں کے ساتھ انفرادی طور پر اور گروپس میں بات چیت کی گئی۔
اتوار کو بھی برماک نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر لکھا کہ یوکرین نیٹو میں شمولیت کے عمل کی تکمیل تک کیف کے لیے زیر التوا حفاظتی ضمانتوں کی فراہمی کے لیے اس ہفتے امریکہ کے ساتھ مشاورت شروع کرے گا۔
یاد رہے یہ بات چیت ترقی یافتہ ممالک کے جی 7 ملکوں کی طرف سے رواں ماہ لیتھوانیا میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے بعد جاری کردہ وعدوں کی پیروی میں کی جارہی ہے۔