سعودی عرب یمن کو 1.2 بلین ڈالر کی اقتصادی امداد دے گا: ذرائع
کیپشن: 7 اپریل 2022 کو یمن کے جنوبی ساحلی شہر عدن کی ایک سڑک کا منظر
سعودی ذرائع نے منگل کو رائٹرز کو بتایا کہ سعودی عرب یمن کی صدارتی کونسل کو مشکلات کا شکار ملکی معیشت کی مدد کے لیے 1.2 بلین ڈالر دے رہا ہے۔
گذشتہ سال کے دوران شمالی یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے ساتھ لڑائی کافی حد تک رک گئی ہے لیکن عدن میں قائم بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کو کمزور کرنسی اور مہنگی قیمتوں کا سامنا ہے۔
جب سے حوثی ڈرون حملوں نے جنوبی آئل ٹرمینلز میں آئل ٹینکرز کو کئی دفعہ نشانہ بنایا اور وہاں سے حکومت کو خام تیل کی برآمد رک گئی، تب سے عدن اور جنوبی یمن میں صورتحال خاص طور پر خراب ہو گئی ہے۔
سعودی ذریعہ نے کہا کہ یہ حمایت سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور فوجی جھڑپوں کو دوبارہ شروع ہونے سے روکنے میں کردار ادا کرے گی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ یہ عمل مکالمے کے لیے تمام فریقوں کی حوصلہ افزائی کرے گا تاکہ یمنی بحران کے ایک جامع سیاسی حل تک پہنچا جائے۔
ایک یمنی اہلکار نے بتایا کہ یہ عطیہ سرکاری اجرتوں کی ادائیگی، پاور پلانٹس کے لیے ایندھن اور خوراک کی درآمد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
-
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے باہمی فوائد حاصل ہوں گے: ایرانی سفیر
ایران کو یقین ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی سے دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: کاروں میں چھپائی گئی کیپٹاگون کی ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ گولیاں ضبط
سعودی عرب کی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی (زاتکا) نے اردن کی سرحد کے قریب حدیثہ ...
بين الاقوامى -
کل رات سعودی عرب کے آسمان پر ’سپرمون‘ کا نظارہ دیکھا جا سکے گا
کل منگل کی رات کو سعودی عرب اور عرب دنیا کے آسمان پر محرم کا پورا چاند نظر آئے گا ...
مشرق وسطی