صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین جدید خدمات کے نظام کے مطابق خانہ کعبہ کو غسل دینے کے لیے اپنی تیاری اور انتظامات کی تکمیل کا اعلان کیا ہے۔
صدارت عامہ سے منسلک ایجنسیوں نے سپرد کردہ ذمہ داریوں کو مکمل کرلیا ہے۔ صحن مطاف برقی کرنٹ کو کنٹرول کرنے والے مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ صدارت عامہ کی ہدایت کے مطابق خانہ کعبہ کے دروازے کا پردہ ہٹا دیا گیا ہے۔
یہ تیاریاں سعودی عرب کی دانش مند قیادت کی خواہشات کے مطابق ہوتی ہیں اور وہ حرمین شریفین کی دیکھ بھال کا کام گہری توجہ اور دلچسپی کے ساتھ انجام دیتے ہیں۔
خانہ کعبہ کو غسل دینے کا کام صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا۔
-
سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب 15 محرم الحرام کو ہو گی
خانہ کعبہ کے فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور عطر سے دھویا جائے گا
مشرق وسطی -
تصاویر : سعودی عرب میں غلاف کعبہ "کسوہ "کی تبدیلی کی پروقار تقریب
سعودی عرب میں اسلامی سال 1445 ہجری کے آغاز کی مناسبت سے کعبہ کا غلاف "کسوہ" یکم ...
مشرق وسطی -
غلاف کعبہ کو ٹرکوں پرشاہ عبدالعزیز کمپلیکس سے مسجد حرام تک لے جانے کی تیاری
صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نمائندہ جنرل ڈیپارٹمنٹ آف موومنٹ اینڈ لاجسٹک ...
مشرق وسطی