سعودی عرب کے میگا پروجیکٹ نیوم کے ساحل پر واقع سندالہ لگژری جزیرے پر جی سی سی خطے کا پہلا گولف کورس قائم کیا جائے گا۔
میڈیا کو شیئر کردہ ایک بیان کے مطابق ، نیوم نے جمعرات کو آئی ایم جی گولف کورس کے ساتھ پری اوپننگ، مارکیٹنگ اور انتظامی خدمات فراہم کرنے کی شراکت کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔
نیوم کے چیف اربن ڈویلپمنٹ اور آئلینڈز آفیسر انٹونی ویوس نے کہا ، "سندالہ دنیا کے سامنے آنے والا نیوم کا پہلا منصوبہ ہوگا جو ایک نئی اور بے مثال گولفنگ منزل بنے گا۔"
بیان میں کہا گیا ہے کہ پنڈال میں گولف پریکٹس سوئٹ بھی ہوں گے جو جدید ترین بال ٹریکنگ ٹیکنالوجی اور شماریاتی فیڈ بیک سے لیس ہوں گے۔
گولفنگ کا انوکھا مقام رابرٹ ٹرینٹ جونز جونیئر نے ڈیزائن کیا ہے۔ یہ جی ای او سرٹیفیکیشن کے تحت اعلی ماحولیاتی اور معاشرتی معیارات کا مظاہرہ کرے گا۔
یہاں سندالہ گولف اکیڈمی بھی قائم کی جائےگی جس میں متعدد پرفارمنس اسٹوڈیوز ہوں گے جو کسٹم فٹنگ اور گولف لرننگ ٹکنالوجی میں تازہ ترین پیش کشوں پر مشتمل ہوں گے۔
ایک آن سائٹ سپورٹس کلب میں ایک جم، ایک اولمپک سائز کا سوئمنگ پول، ایک سپا اور کھیلوں کے کورٹس بھی ہوں گے۔
بحیرہ احمر میں واقع سندالہ جزیروں کے گروپ میں سے ایک ہے جس میں ایک مشہور اطالوی ڈیزائنر کی طرف سے تیار کردہ عالمی معیار کی کشتی رانی کی منزل پیش کی جائے گی۔
اس کے علاوہ تین میگا لگژری ہوٹل، ایک گولف کورس، متعدد ریستوران اور 'دی ولیج' کے نام سے ایک بین الاقوامی لگژری ریٹیل پیش کش بھی ہے جس میں 51 لگژری ریٹیل آؤٹ لیٹس ہوں گے۔
اسے 2024 کی پہلی سہ ماہی میں سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
-
نیوم نے جی سی سی کے پہلے جزیرہ گالف کورس کا اعلان کردیا
سعودی عرب کے میگا پروجیکٹ نیوم کے ساحل سے دور سندالہ لگژری ڈویلپمنٹ میں ایک جزیرے ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب : نیوم کے صحرا میں کاشت کاری کے لیے ڈچ کمپنی کی معاونت
سعودی عرب صحرا کو نخلستان بنانے کی خاطر "مصنوعی آب و ہوا" فراہم کرنے کے لیے ایک ڈچ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی کاروباری افراد کو نیوم پروجیکٹ میں شمولیت کی دعوت
بھارت میں ہونے والے جی 20 نوجوان کاروباری اتحاد سمٹ میں مفاہمفت کے اہم معاہدوں پر ...
مشرق وسطی