الجزائر کے میڈیا نے ایک ایسے شخص کے بارے میں چونکا دینے والا انکشاف کیا جس نے اپنی بیوی اور چار بچوں کو تقریباً پانچ سال سے خفیہ قید کر رکھا تھا۔
الجزائر کے اخبار النہار نے خبر دی کہ "سیکیورٹی فورسز نے بدھ کی رات کاروائی کی اور ایک ماں اور اس کے چار بچوں پر مشتمل ایک پورے خاندان کو بازیاب کرایا جسے خاندان کے سربراہ نے گھر میں تقریباً پانچ سال سے نظر بند رکھا ہوا تھا۔"
واقعہ شمالی الجزائر کے شہر تیارت میں پیش آیا۔ جہاں بیوی کے ایک رشتہ دار نے حکام کو اس واقعے کی اطلاع دی"
ذرائع کے مطابق، بیوی اور بچے سخت مشکل اور بدترین حالات میں پائے گئے۔"
تمام افراد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تیارت شہر میں یہ نیا واقعہ اسی نوعیت کے ایک اور واقعے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایک لڑکی ایک سال سے زائد عرصے تک اپنے والد کے گھر میں قید رہی۔
-
الجزائر کی جنگلاتی آگ پر سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا اظہار افسوس
سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے جنگل میں لگی خوفناک ...
بين الاقوامى -
الجزائر میں ریکارڈ بلند درجہ حرارت اور آگ لگنے سے 34 افراد کی اموات
الجزائر کی وزارت داخلہ نے کل سوموار کواعلان کیا ہے کہ ملک کی متعدد ریاستوں میں ...
بين الاقوامى -
اسرائیل کا مغربی صحارا پر مراکش کا حق تسلیم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی : الجزائر
الجزائر کی حکومت نے کہا کہ الجزائر نے اسرائیل کی طرف سے مراکش کے لیے مغربی صحارا ...
بين الاقوامى