ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2023 مقابلوں کا ریاض میں آغاز

یہ مقابلے پیرس اولمپکس 2024 کے لئے کوالیفائنگ رائونڈ ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ورلڈ سینئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔

تقریب کا افتتاح سعودی اولمپک اور پیرالمپک کمیٹی کے نائب صدر شہزادہ فہد بن جلوی بن عبدالعزیز بن مساعد نے کیا۔ وہ تقریب میں اولمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل کی نمائندگی کر رہے تھے۔

ریاض میں ہونے والے مقابلے پیرس کی 2024 اولمپکس کے لئے کوالیفائنگ رائونڈ ہیں۔

ریاض میں مقابلوں کی افتتاحی تقریب کے مناظر۔

افتتاحی تقریب میں عالمی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر محمد جالوداور مقابلو ں میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کی قومی فیڈریشنز کے سربراہان نے شرکت کی۔

ان مقابلوں کا اہتمام شہزادہ فیصل بن فہد اولمپک کمپلیکس میں کیا جا رہا ہے جہاں پر عالمی معیار کی سہولتوں کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں