سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو فوٹیج نے شہریوں کو حیران کر دیا۔ ویڈیو میں ایک بندر کو الریاض کے السلی محلے میں گھومتا اور ایک بلی کے ساتھ لڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بندر گھروں کے قریب ایک بلی کا پیچھا کرتا ہے اور اسے درخت سے نیچے لاتا ہے جب کہ بلی نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن بندر اسے قابو کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
ریاض میں کھلے عام بندر، سعودی شہری حیران و پریشان۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر بلی کو تنگ اور گھروں کے درمیان مٹر گشت میں مصروف ہیں۔https://t.co/uYoLx4SHWx pic.twitter.com/K6vra8ytlm
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) September 5, 2023
سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ اس ویڈیو نے ایک نئی بحث چھیڑ دی اور صارفین کی طرف سے اس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایکس صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا: " بندر کی یہ نسل اب خطرناک نہیں، مگر یہ انسانوں سے مانوس بھی نہیں۔ یہ گھروں تک کیسے پہنچا ؟"
دوسری طرف نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے وضاحت کی کہ ریاض میں بندروں کی خرید وفروخت اور غیر قانونی طور پر گھروں میں رکھنے کا نتیجہ ایسے واقعات کی صورت میں سامنے آتا ہے۔
"X" پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے شائع ہونے والے ایک بیان وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ نے کہا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریاض شہر کے ایک محلے میں بندر دیکھا گیا ہے جس کےبعد مرکز کی فیلڈ ٹیمیں صورتحال سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔