’میں شوہر کو اٹھانے کا حق رکھتی ہوں‘ شوہر کو اٹھائے دلہن کی ویڈیو پر ہنگامہ برپا
دلہن نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ یہ چار سالہ محبت کے بعد کی جانی والی شادی کی پہلی سالگرہ پرشوہرکو جشن کے طور پر اٹھا لیا تھا
مصر میں سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی جانب سے اپنے شوہر کو شادی کی پہلی سالگرہ کے موقعے پر اظہار مسرت کے طور پر اٹھانے کی ویڈیو زیر بحث ہے اور اس پر ملا جلا رد عمل آ رہا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو پر بعض صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کسی بیوی کا اپنے شوہر کو برسر عام ہاتھوں پر اٹھا لینا ہماری روایات اور اقدار کے منافی ہے۔ تاہم بعض نے اسے جوڑے کی نجی زندگی کا معاملہ قرار دیا۔
اس کلپ نے زبردست رد عمل کو جنم دیا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد نے پسند کیا ہے تاہم اس کی حمایت میں رائے کم ہی آئی ہے۔
دلہن کا موقف
سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکزبننے والی خاتون جسے سفید عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ اس کا نام ’ندیٰ حاتم‘ ہے اور اس نے ایک سال قبل شادی کی تھی۔ تاہم ان کی محبت کی کہانی چار سال پرانی ہے۔ شادی کی پہلی سالگرہ کےموقعے پرہم نے مل کرایسا شوکرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ ہماری شادی کی تقریب نہیں تھی۔
ندا نے مزید کہا کہ "یہ واقعہ اچانک اور فطری تھا اور اس سے پہلے اس کا اہتمام یا اتفاق نہیں کیا گیا تھا۔ ہم مذاق کررہےتھے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ فوٹو گرافرسے میں نے مذاق میں کہا کہ اگرمیں ان [شوہر] کو اٹھا کر ویڈیو بنواؤں تو فوٹوگرافر نے بے ساختہ کہا کہ اگرآپ ایسا کرسکتی ہیں تو کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جوجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ویڈیو کو بہت زیادہ پروموٹ کیا گیا اور اس پر فیس بک اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر بڑے پیمانے پر رد عمل سامنے آیا۔
اس نے کہا کہ اس کا شوہر سر پر اٹھائے جانے کا مستحق ہے۔ سوشل میڈیا پر رد عمل کے دوران اس پر نا پسندیدگی اور غصے کا اظہار کرنے والے صارفین کے تبصروں پر افسوس کا اظہار کیا۔