روس اور یوکرین

پولینڈ کا روس میں رجسٹرڈ مسافرکاروں کے داخلے پر اتوار سے پابندی عاید کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پولینڈ نے اتوار سے روس میں رجسٹرڈ مسافر کاروں کے ملک میں داخلے پر پابندی عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پولینڈ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پی اے پی نے وزیر داخلہ ماریوس کمنسکی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پولینڈ کی سرحد پر اس پابندی کا اطلاق کل سے ہوگا اور یہ فیصلہ آج نصف شب سے نافذالعمل ہوگا۔

پولش وزیرداخلہ نے کہا کہ یہ فیصلہ 8 ستمبر کو یورپی کمیشن کے رہ نما خطوط کی اشاعت کے بعد کیا گیا ہے جس میں روس میں رجسٹرڈ کاروں کے یورپی یونین میں داخلے پر پابندی عاید کی گئی تھی۔روس میں رجسٹرڈ ٹرکوں کے پولینڈ میں داخلے پر پہلے ہی پابندی عاید ہے۔

پی اے پی کے مطابق بیلاروس کی سرحد پر واقع ٹیریسپول میں ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کامنسکی نے کہا:’’ یہ یوکرین میں وحشیانہ جنگ کے سلسلے میں روس اور اس کے شہریوں پر عاید پابندیوں کا ایک اور عنصر ہے۔اس کی حقیقت یہ ہے کہ روسی ریاست آج بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ ہے‘‘۔

واضح رہے کہ صدر ولادی میر پوتین کے حکم پر فروری 2022 میں روسی فوج نے یوکرین پر چڑھائی کی تھی۔اس کے بعد مغرب نے مختلف ادوار میں روس کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عاید کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں