تُرکیہ میں سوشل میڈیا پر ایک لڑائی جھگڑے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کویتی سیاح کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
فيديو / صراخ أسرة كويتية بعد الاعتداء على مواطن كويتي في طرابزون. pic.twitter.com/wGNKz3oCpD
— المجلس (@Almajlliss) September 16, 2023
سوشل میڈیا پر تُرکیہ کے شہر ترابزون میں ایک سیاح پرحملے کی ویڈیو سامنے آئی۔ ایک چونکا دینے والا منظر دکھایا گیا جس میں اسے زمین پربے ہوش پڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے ارد گرد بڑی تعداد میں اس کے رشتہ دار اور راہ گیر جمع ہیں۔
ترکیہ کے ایک اکاؤنٹ سے ان مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ دونوں افراد کے درمیان جو کچھ ہوا وہ ایک غلط فہمی تھی۔ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیاہے جب کہ زخمی شخص کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سائح كويتي يتعرض لإصابة بليغه في الرأس بعد تعرضه لهجوم من قبل الأتراك وهو يسير مع عائلته في ميدان طرابزون .. في الفيديو بتظهر لحظة ضرب السائح وفقدانه الوعي وسط صرخات عائلته pic.twitter.com/uVM2p0M5u2
— شؤون تركية (@TurkeyAffairs) September 16, 2023
"ایکس" پلیٹ فارم پر "ترک افیئرز" اکاؤنٹ نے اشارہ کیا کہ کویتی سیاح کو ترکوں کے حملے کے بعد سر میں شدید چوٹ آئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ترابزون اسکوائر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ چہل قدمی کر رہا تھا۔
ترابزون کے گورنر کے دفتر نے واقعے کی تفصیلات کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں "کویتی سیاح پر حملہ کرنے والے ملزم کی گرفتاری" کی تصدیق کی گئی ہے۔
#عاجل #ميدان_طرابزون
— المحامي خالد حمود الشمري (@kuwlawyer) September 17, 2023
بيان صحفي من مكتب حاكم #طرابزون #تركيا بشأن #الإعتداء على #سائح_كويتي_في_طرابزون ، وهذا نص الترجمة :
17.09.2023 02:30
بيان صحفي
في تمام الساعة 22:20 من يوم 16.09.2023، في ساحة مدينة طرابزون، حاول الشرطة الموجودة في المكان تهدئة الخلاف اللفظي بين اثنين من… pic.twitter.com/fS4bTFHvLq
بیان میں کہا گیا ہے "16 ستمبر 2023 کو ترابزون کے سٹی اسکوائر میں جائے وقوعہ پر موجود پولیس نے دو سیاحوں کے درمیان زبانی جھگڑا ختم کرنے کی کوشش کی۔"
بیان کے مطابق ایک ترک شہری نے اس واقعے میں مداخلت کی، جب اس نے صورتحال کو "غلط سمجھا۔ اس وقت سیاح پولیس کے خلاف مزاحمت کر رہے تھے۔
جھگڑے کے دوران ترک شخص نے سیاحوں میں سے ایک کو کوئی چیز ماری جس سے وہ زمین پر گر گیا۔ مشتبہ شخص کو پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ پبلک پراسیکیوٹر کی ہدایت پر اس کے خلاف مجرمانہ تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔