لاکھوں لیرا مالیت کی منشیات قالینوں میں چھپا کر ترکیہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام
کچھ دن قبل ترک حکام نے کیپٹاگون گولیوں کی بڑی مقدار قبضے میں لینے کا بھی اعلان کیا تھا
ترک حکام نے ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کروڑوں ترک لیرا مالیت کی کئی کلو گرام منشیات قبضے میں لینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، استنبول ایئرپورٹ پر ترک کسٹمز حکام نے 17 کلو گرام میتھم فیٹامائن برآمد کی، جو ترکی میں سمگل کرنے کے لیے قالین کے اندر چھپائی گئی تھی۔
ترکی کی وزارت تجارت نے انکشاف کیا کہ، کل، پیر کو کسٹم ریسکیو ٹیموں نے استنبول انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایکسپریس کارگو سیکشن پر پہنچنے والے سامان کی تربیت یافتہ پولیس کتوں کی مدد سے جانچ کے دوران قالینوں کے اندر چھپائی گئی میتھم فیٹامائن کی بڑی مقدار برآمد کی۔
کچھ گھنٹے قبل وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، منشیات کی مالیت تقریباً 18 ملین ترک لیرا ہے۔
استنبول میں سکیورٹی حکام نے منشیات قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔
خیا رہے کہ ترکی سے منشیات سمگل کرنے کی کوششیں غیر معمولی طور پر ہوتی رہتی ہیں۔کچھ روز قبل ترک حکام نے کیپٹاگون گولیوں کی بڑی مقدار قبضے میں لینے کا بھی اعلان کیا تھا۔
ترکی کے وزیر تجارت عمر پولات نے چند روز قبل ایک اخباری بیان میں کسٹم اور بارڈر کنٹرول ٹیموں کی کوششوں اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے استنبول کی بندرگاہ امبرلی میں منشیات کی بڑی مقدار پکڑنے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر نے اس وقت انکشاف کیا کہ خصوصی ٹیموں نے ایک کنٹینر کے اندر چھپائی گئی 2.4 ملین کیپٹاگون منشیات کی گولیاں ضبط کیں، جن کا وزن 424 کلو گرام ہے، اور جن کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 180ملین ترک لیرا لگایا گیا ہے۔
-
ترکی مشرق وسطیٰ اور یورپ کے لیے منشیات کی سمگلنگ کا مرکز ہے: اخبار
مالٹا شائع ہونے والے ایک اخبار نے ترک حکومت کوسخت برہم کیا ہے۔ اخبار نے دعویٰ کیا ...
بين الاقوامى -
ترکی سے سعودی عرب کو منشیات کی بھاری مقدار کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
سعودی عرب کے کسٹم حکام نے الریاض شہر کی الجاف بندرگاہ سے ترکی سے سعودی عرب کو ...
مشرق وسطی -
لیبیا : ترکی سے آنے والی منشیات کی 80 لاکھ گولیاں ضبط
لیبیا میں مصراتہ کی بندرگاہ پر کسٹم حکام نے ترکی سے آنے والے ایک 40 فٹ کے کنٹینر ...
مشرق وسطی